طارق یونائٹیڈ فٹبال کلب کے صدر یحییٰ حسین اعوان ایڈوکیٹ اور صدر ڈیرہ الیون فٹبال کلب سابق ممبر پاکستان فٹبال فیڈریشن محمد سلیم اعوان نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ملاقات میں ملک بھر میں فٹبال فیڈریشن کی جانب سے فٹبال کے سکول سطح پر فروغ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیاگورنر کو بتایا کہ فٹبال فار سکول پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا، بلوچستان ، سندھ اور پنجاب کے سکولوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زائد فٹبال تقسیم کیئے جائیں گے ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک سکول میں فیفا کی جانب سے آسٹروٹروف بچھایا جائے گاگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان نے فٹبال کے میدان میں بڑے نام پیدا کیئے ہیں فیڈریشن کی جانب سے جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وہ نئی نسل میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ اور فٹبال کے فروغ میں اہم کردار ادا کرینگے ڈیرہ کے رہنماں نے فٹبال کے فروغ اور بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان کے حوالہ سے گورنر فیصل کریم کنڈی کے اقدامات اور کاوشوں کو خراج پیش کیا۔
