آواران میں فاٸرنگ ، کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کے کزن محمود رند جاں بحق، علاقے میں تشویش کی لہر
آواران ( ڈسٹرکٹ نیوز ) نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ کے پھوپھی زاد، بزرگ شخصیت عبدالغفور کے گھر پر حملہ کر دیا۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں عبدالغفور کے فرزند محمود رند جاں بحق ہوگئے، بتایا جا رہا ہے کہ وہ کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کے کزن بھی تھے۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ حملے کی وجوہات اور حملہ آوروں سے متعلق تاحال سرکاری سطح پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہونے کی اطلاعات ہیں۔
