آئی سی سی کے مطابق ایجبسٹن ٹیسٹ میں مقررہ وقت کے دوران 11 اوورز کم کرانے پر پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی کے نتیجے میں پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 11 پوائنٹس بھی منہا کر لیے گئے، جس کے بعد قومی ٹیم کے مجموعی پوائنٹس کم ہو کر صرف 5 رہ گئے ہیں۔
پوائنٹس میں کٹوتی کے بعد پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی موجودہ پوزیشن میں سب سے آخری نمبر پر پہنچ گیا ہے، جبکہ اس کے پوائنٹس پرسنٹیج میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
قوانین کے تحت مقررہ وقت میں کرائے جانے والے ہر کم اوور پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی تسلیم کرتے ہوئے مجوزہ سزا قبول کرلی، جس کے باعث معاملے پر باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
میچ کے دوران فیلڈ امپائرز پال ریفل اور کرس گیفنی جبکہ تھرڈ امپائر الاؤالدین پالیکر اور فورتھ امپائر رسل وارن نے بھی پاکستان ٹیم کے خلاف چارج عائد کیا تھا۔
