بھارتی فوج کے میجر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات منتقل کرنے کا مقدمہ درج
بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر کی اہلیہ پر قومی سلامتی سے متعلق حساس معلومات غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کو فراہم کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔
بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق خاتون کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں تک پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزمہ حساس دستاویزات، تصاویر اور الیکٹرانک ڈیٹا جمع کرنے اور منتقل کرنے میں ملوث ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج سے متعلق حساس معلومات غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں سے وابستہ افراد کو فراہم کی جا رہی تھیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق اس معاملے نے بھارتی سکیورٹی نظام میں حساس معلومات کے تحفظ سے متعلق سوالات اٹھا دیے ہیں۔
