سابق سینیٹر مشتاق احمد سے اہلیہ نے خلع حاصل کرلیافیملی کورٹ نے حمیرا طیبہ کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کرتے ہوئے حمیرا طیبہ اور مشتاق احمد کے درمیان نکاح خلع کی بنیاد پر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے خلع کی ڈگری جاری کی عدالت نے کہاخاتون شوہر کے ساتھ مزید ازدواجی زندگی گزارنے پر آمادہ نہیں، عدالت میں مصالحت کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد خلع کی ڈگری جاری کی گئی خاتون نے بیان حلفی میں شوہر سے نفرت اور ساتھ رہنے سے انکار کا اظہار کیا، عدالت کاکہناتھاخلع کی بنیاد پر نکاح ختم، حق مہر کے حوالے سے دونوں فریقین کا ایک دوسرے پر کوئی دعویٰ نہیں، عدالت نے کہا بچوں کے نان نفقہ، غیر شادی شدہ بیٹیوں کے اخراجات اور دیگر استدعا سے متعلق باقی دعویٰ واپس لینے پر خارج کردیا گیاعدالت نے خلع کی ڈگری کی مصدقہ نقل شوہر اور متعلقہ یونین کونسل کو بھجوانے کا حکم دے دیا۔۔
