کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 398 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 336 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 515 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 96 ہزار 378 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 17 روپے کی کمی کے بعد 7 ہزار 124 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 15 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 107 روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے، جس کے باعث سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
