کوئٹہ( ڈسٹرکٹ نیوز ) چاغی سے اغوا شدہ ترک شہری بازیاب ، وطن کو روانہ کر دیا گیا
بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ سائٹ پرکوئٹہ 22 اپریل کو ہونے والے حملے کے بعد اغوا کیے گئے ترک شہری صالح گلجال کو بازیاب ہو گیا۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق مغوی کو اغوا کاروں نے مستونگ کے قریب چھوڑ ا، جہاں سے حکام نے انہیں تحویل میں لے کر کوئٹہ منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ضروری کارروائی کے بعد ترک شہری کو وطن روانہ کر دیا گیا ۔ صالح گل جلال مائننگ سائٹ پر ڈرل آپریٹر کے طور پر کام کر رہے تھے، جنہیں حملے کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ 22 اپریل کو چاغی کی ایک مائننگ سائٹ پر حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں ایک ترک شہری بھی شامل تھا۔ حکام کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
