لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملک کی مجموعی صورتحال پر ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی اور داخلی سیکیورٹی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات گزشتہ شب لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی حالات، امن و امان کی صورتحال اور داخلی سلامتی سے متعلق مختلف معاملات کا جائزہ لیا۔
ملاقات کے دوران ملک کی سیکیورٹی صورتحال، متعلقہ اداروں کی کارکردگی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جاری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سطح پر درپیش چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور داخلی استحکام کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوئی۔
