وزارت صحت کی دستاویز کے مطابق پمز میں 852 ڈاکٹرز کی استعداد کے باوجود محض 467 ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں۔ پمز میں نرسز کی 1093 میں سے 363 آسامیاں خالی ہیں۔ پمز میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی 215 آسامیاں خالی ہیں۔پولی کلینک میں ڈاکٹرز کی 90، نرسز کی 45، پیرا میڈیکل اسٹاف کی 104 آسامیاں خالی ہیں۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے ری ہیب میڈیسن میں ڈاکٹرز کی 17 آسامیاں خالی ہیں۔شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں ڈاکٹرز کی 131 آسامیاں خالی ہیں۔ شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں نرسز کی 129، پیرا میڈیکل اسٹاف کی 163 آسامیاں خالی ہیں۔فیڈرل جنرل اسپتال میں ڈاکٹرز کی 10، نرسز کی 27 آسامیاں خالی ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں ڈاکٹرز کی 8، نرسز کی 6 آسامیاں خالی ہیں۔
