ڈیرہ اسماعیل خان (ڈسٹرکٹ نیوز) سٹی سرکل پولیس کی کامیاب کاروائی ، چوروں کا 6رکنی گینگ گرفتار ، 9موٹر سائیکل اور 1فروختگی کی رقم ڈیڑھ لاکھ روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ضیاالدین احمد کی ہدایت زیر نگرانی ایس پی سٹی ڈویژن محمد نعمان زیر قیادت ڈی ایس پی سٹی ملک عابد اقبال ہمراہ ایس ایچ او کینٹ عبدالغفار خان نے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے 6کارندوں کو گرفتار کر کے 9 موٹر سائیکل برآمد کر لیے جن میں ملزم مختیار ولد بہاول قوم ڈمرہ سکنہ جٹہ سرقہ شدہ موٹرسائیکل فروختگی رقم 150000 روپے ،مقدمہ نمبر 625 سال 2026 جرم 392 تھانہ کینٹ ، مقدمہ نمبر 609 سال 2026 جرم 381 تھانہ کینٹ ملزم مجیب گرفتار سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد ،مقدمہ نمبر 467 سال 2026 جرم 381 A تھانہ کینٹ ملزم مجید گرفتار ،مقدمہ نمبر 582 سال 2026 جرم 381A تھانہ کینٹ ملزم اشفاق گرفتار ،مقدمہ نمبر 362 سال 2026 جرم 381A تھانہ کینٹ فرحان گرفتار ،مقدمہ نمبر 486 جرم 381A تھانہ کینٹ ملزم سرمد سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد ،مقدمہ نمبر 361 جرم 381A تھانہ کینٹ ملزم محمد علی نواز گرفتار سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد ،مقدمہ نمبر 194 سال 2021 جرم 420 ملزم فرحان گرفتار سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد ،جن سے 1 عدد ہنڈا 125 موٹر سائیکل اور CD70 8 عدد برآمد کرلیا، ڈی ایس پی سٹی سرکل ملک عابد اقبال کا کہنا ہے کہ چوری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں بلا تفریق جاتی رہیں گی۔
