ڈیرہ اسماعیل خان(ڈسٹرکٹ نیوز)
۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان غلام مبشر میکن کی زیرِ صدارت رینج پولیس آفس میں ڈیرہ رینج کے چاروں اضلاع ڈیرہ، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر کے عوام کے مسائل سننے کے لیے ٹیلی فونک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔آر پی او ڈیرہ نے شہریوں کے مسائل براہِ راست سنے اور متعلقہ ڈی پی اوز کو مسائل میرٹ پر حل کرکے 7 یوم کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔آر پی او غلام مبشر میکن نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے عوام کو پولیس کے اعلی افسر تک براہِ راست رسائی فراہم کرنا مقصد ہے۔ عوام کی سہولت کے لیے ہر منگل اور جمعرات صبح 11 بجے سے 12 بجے تک ٹیلی فونک کھلی کچہری منعقد ہوگی۔شہری PTCL نمبر 0966720085 اور واٹس ایپ نمبر 03478988384 پر براہِ راست رابطہ کرکے اپنے مسائل پیش کرسکتے ہیں۔عوامی مسائل کا فوری، شفاف اور میرٹ پر حل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
