ایف ائی آر کے مطابق مریضہ کے چیک اپ کے دوران لواحقین کی مداخلت پر نرس اور لواحقین میں تلخ کلامی ہوئی،تلخ کلامی کے بعد نرس کو مبینہ طور پر مردانہ وارڈ میں لے جا کر تشدد کیا گیا،خواتین لواحقین کی جانب سے نرس کے کپڑے پھاڑنے اور اتارنے کی کوشش بھی کی گئی،مبینہ تشدد میں دو نامعلوم مردوں کے ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔لواحقین نے نرس کو سنگین نتائج اور نوکری سے فارغ کروانے کی دھمکیاں دیں، پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، واقعے کے خلاف اسپتال عملے نے آج صبح ہڑتال کی کال دے دیعملے کی ہڑتال کے دوران وارث خان پولیس راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئی،نرس ستارہ سلیم کی درخواست پر لواحقین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔
