لندن: صدر پاکستان آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے، جہاں وہ تقریباً دو ہفتے قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق برطانیہ میں قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری کے مختلف طبی معائنے اور میڈیکل چیک اپ بھی متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری لندن میں قیام کے دوران کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے، تاہم ان سے مختلف وفود کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی لندن پہنچے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری تقریباً 6 سال بعد برطانیہ پہنچے ہیں، جبکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔
