شامکے بھٹیاں کے قریب ملتان روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک نامعلوم راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتار کار نے راہگیر کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا تاہم امدادی ٹیم کے پہنچنے تک وہ دم توڑ چکا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش پولیس کے حوالے کردی، جس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
