فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں پرتگال کے افتتاحی میچ کے بعد اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو شدید تنقید کی زد میں آ گئے۔
جمہوریہ کانگو کے خلاف کھیلے گئے میچ میں رونالڈو اپنی شاندار کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے جس کے بعد ماہرین اور شائقین کی جانب سے ان کی فارم اور قومی ٹیم میں کردار پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
41 سالہ رونالڈو میچ کے دوران کوئی خاطر خواہ اثر نہ چھوڑ سکے اور پرتگال کو کانگو کے خلاف صرف ایک، ایک گول کے برابر نتیجے پر اکتفا کرنا پڑا۔ اس مایوس کن کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا اور عالمی میڈیا میں ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے پرتگال اور کانگو کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہونے کے بعد پرتگال ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور کانگو ایک پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا جبکہ اس گروپ میں کولمبیا 3 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔