آسیہ بتول دختر کی شاندار کامیابی
**********
کوئٹہ ( ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ گرلز انٹر کالج بروری روڈ کوئٹہ کی طالبہ آسیہ بتول دختر عاشق حسین نے پری میڈیکل گروپ میں 1100 میں سے 932 نمبر حاصل کرکے اپنے کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی اس موقع پر آسیہ بتول نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی دعاؤں، رہنمائی اور محنت کو دیتے ہوئے کہا کہ انہی کی حوصلہ افزائی نے انہیں یہ کامیابی دلائی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں بھی محنت اور لگن سے اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی۔
