لاہور: سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کردیا گیا۔
حماد اظہر کو 21 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں کیس کی مزید کارروائی جاری ہے۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر حماد اظہر نے قیدی وین سے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
