*حکومت خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر مہمند کی زیرِ نگرانی مختلف علاقوں میں سستے سرکاری آٹے کی فراہمی جاری ہے۔ضلعی فوڈ کنٹرولر مہمند کی زیر نگرانی فیلڈ اسٹاف آٹے کی شفاف اور باآسانی تقسیم کو یقینی بنا رہا ہے۔
*مہمند اتحاد فلور ملز کی جانب سے غیر معیاری آٹا واپس لے کر اعلیٰ کوالٹی کا آٹا فراہم کر دیا گیا ہے، جسے متعلقہ ڈیلر تک پہنچا دیا گیا ہے۔عوام کو معیاری سرکاری آٹے کی بلا تعطل دستیابی یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات اور کوششیں بھرپور طریقے سے جاری ہیں
